تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:46

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار

آج نیوز - وال اسٹریٹ میں مندی کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہوگئیں۔ امریکا اور یورپ میں قرضوں کے بحران اور اس کے نتیجے میں عالمی معیشت میں سست روی کے خدشات پر بڑے پیمانے پر سیلنگ کے باعث بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس ایک بار پھر مندی کی لپیٹ میں آگئیں۔ ڈاؤجونز انڈیکس میں پانچ سو انیس پوائنٹس اور نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں ایک سو ایک پوائنٹس کی گراوٹ آئی۔ جس کا اثر ایشیائی سیشن میں بھی دیکھا جارہا ہے۔ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ دو سو چھیاسی پوائنٹس، جاپان کی اسٹاک مارکیٹ بانوے پوائنٹس اور بھارتی اسٹاک مارکیٹ ساٹھ پوائنٹس گر گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.