تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:42

رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات میں ایک ارب ڈالر کمی کا خدشہ

آج نیوز - عالمی طلب میں کمی اور بلند پیداواری لاگت کے باعث رواں مالی سال پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں ایک ارب ڈالر کمی کا خدشہ ہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین یاسین صدیق کے مطابق رواں سال کپاس کی بمپر فصل کی وجہ سے توقع تھی کہ برامدات میں نمایاں اضافہ ہوگا، لیکن عالمی سطح پر کپاس کی قیمتوں میں کمی اور پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث برامدات گذشتہ سال کے مقابلے میں بھی کم رہیں گی، ان کا کہنا تھا کہ مالی سال دوہزار بارہ میں ٹیکسٹائل برامدات بارہ سے ساڑھے بارہ ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے، گذشتہ مالی سال تیرہ ارب اسی کروڑ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برامد کی گئی تھیں۔ ادھر انٹرینیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی کا کہنا ہے کہ روان سال کپاس کی عالمی پیداوار آٹھ فیصد اضافے سے دو کروڑ انہتر لاکھ ٹن رہے گی، اور اضافی پیداوار کے نتیجے میں قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.