11 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:30
قومی جونیئر ہاکی ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی
آج نیوز - روایتی حریف بھارت کوشکست دیکرساف انڈرسکسٹین فٹبال چیمپئین شپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم آج وطن واپس پہنچ رہی ہے۔ پی ایف ایف کے حکام نے جونئیرکھلاڑیوں کی کامیابی کو فیڈریشن کی گراس روٹ لیول پر کوششوں کا ثمر قرار دیا ہے۔ دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹ بال میں پاکستان سے کم ہی اچھی خبر آتی ہے، جس کی وجہ سے فٹ بال فیڈریشن کو اکثر تنقید کی زد میں رہنا پڑتا ہے، اب جونئیر ٹیم کی جانب سے ساف انڈر سکسٹین چیمپیئن شپ اپنے نام کرنے پر فیڈریشن حکام نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔سیکرٹری فیڈریشن احمد یار لودھی کہتے ہیں کہ جونئیر کھلاڑیوں کی اس کامیابی سے سبق سیکھتے ہوئے قومی ٹیم بھی اچھے نتائج دینے کی کوشش کرے گی۔ فٹ بال میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے سپانسرز کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے۔ فیڈریشن کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ کا کہنا ہے کہ اس جیت سے سپانسر شپ ملنے میں مدد ملے گی جبکہ ڈائریکٹر آپریشنز کہتے ہیں کہ اب نوجوان فٹ بال کی طرف راغب ہوں گے۔ فیڈریشن حکام کا کہنا ہے کہ اس کامیابی پر نوجوان فٹ بالرز کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا جبکہ حکومتی سطح پر کرکٹرز کی طرح ان کی بھی پذیرائی ہونی چاہئے۔