11 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1
بارش سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ،اسپل ویز کھول دیے گئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…راولپنڈی اسلام آباد میں رات بھر بارش کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد صبح پانچ بجے راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔راول ڈیم میں 1752 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1747اعشاریہ پانچ فٹ ہو گئی جس کی وجہ سے ڈیم انتظامیہ نے ہنگامی سائرن بجانے شروع کردیئے اور پانی کے اخراج کے لئے پانچ بجے اسپل ویز کھول دیے۔جڑواں شہروں میں رات بھر بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ندی نالوں سے پانی سڑکوں اور گلیوں میں داخل ہو گیا اور کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں