تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریبا 33 کروڑ کمی

جنگ نیوز -


کراچی… غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریبا 33 کروڑ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ملکی زرمبادلہ کے زخائر 17 ارب 97 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ مرکزی بینک کے ترجمان سید وسیم الدین کے مطابق : ملکی زرمبادلہ کے زخائر 17 ارب 97 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اور ان میں 33 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ دیکھی گئی۔ سید وسیم الدین کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ میں کمی کی وجہ غیر ملکی ادائیگیاں ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے حاصل شدہ قرض کی واپس ادئیگی بھی رواں مالی سال سے شروع کرنی ہیں اور ان کا سلسلہ مارچ 2012 سے متوقع ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.