تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1

کراچی میں بارش،کے ای ایس سی کے100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں بارش کے باعث کے ای ایس سی کے سو سے زائد فیڈر ٹرپ کر جانے سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔بارش کے باعث فیڈر ٹرپنگ،کیبل فالٹس،تار گرنے سمیت مختلف فنی خرابیوں کے باعث گلشن اقبال، گلستان جوہر،ملیر ہالٹ، کھارادر، صدر، لیاری، کورنگی، بلدیہ، فیڈرل بی ایریا،نارتھ کراچی ،دہلی کالونی, سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں سے معطل ہے۔اور شہریون کو شدید پریشانی کا سامناہے۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق شہر میں بارش کے باعث 10فیصد فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں۔کے ایس سی کی اسپیشل ٹاسک ٹیمیں رات ہی سے فیلڈ میں موجود ہیں۔اور فالٹس پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔کئی علاقوں کے فیڈر اون کردیئے گئے جبکہ دیگر علاقوں میں کام جاری ہے۔کے ای ایس سی نے عوام سے اپیل کی ہے بجلی کی تنصیبات یا کھمبوں کے گردبرساتی پانی جمع ہونے یا ٹوٹے ہوئے بجلی کے تاروں سے متعلق کمپنی کے کال سینٹر 118 پر رابطہ کر کے معلومات فراہم کریں۔ترجمان کے مطابق شہر میں تین اور ساڑھے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ صنعتی علاقے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.