11 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1
دہشتگردوں نے خواتین کو استعمال کرنا شروع کردیا، میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاور…صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف صوبائی حکومت کا جہاد جاری رہے گاپشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ دہشت گرد بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اور اب دہشت گردی کے واقعات میں بچوں کے بعد خواتین کو استعمال کرنا شروع کر دیا گیاہے ۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔