11 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1
’میرے برادرکی دُلہن‘ کی شوٹنگ،کترینہ نے عمران خان کو 16تھپڑ ماردیئے
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…با لی وڈ کی من مو ہنی صورت والی اداکارہ کترینہ کیف نے فلم کے ہیرو عمران خان کو16تھپڑ دے مارے ، جی ہاں”فلم میرے بر ادر کی دلہن“ کی عکس بندی کے دوران اسکرپٹ کے مطا بق عمران خان کوکترینہ کیف نے صرف ایک تھپڑ مارنا تھا لیکن جب کترینہ نے پہلا تھپڑمارا تو وہ تھپڑ کی گونج سے مطمئن نہ ہوئیں اور اس سین کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے عمران کو فلم کی شوٹنگ کے دوران صرف ایک سین کے لیے کترینہ کے نازک ہاتھوں سے 16تھپڑکھانے پڑے۔ عمران کے منہ پر 16تھپڑ مارنے کے بعد کترینہ خوش نظر آئیں اور ان کاکہنا تھا کہ انھوں نے ایک بہترین سین کیلئے یہ 16تھپڑ مارے ہیں کیونکہ وہ اداکاری کے معاملے میں پرفیکشنسٹ سوچ کی حامل ہیں۔اب یہ کترینہ کی عمران کو تھپڑ مارنے کی سازش تھی یا وہ بھی ان کے ماموں عامر خان کے نقش قدم پر چل پڑی ہیں یہ تو آگے جاکر ہی پتہ چل سکے گا۔