11 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1
سلمان خان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر ‘کا ڈیجیٹل پوسٹر ریلیز
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی …بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی فلم ایک تھا ٹائیگر کا ڈیجیٹل پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے۔یش راج پرو ڈیکشن کی اس فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘کو بھارت کی پہلی فلم کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے جس کی تشہیر کیلئے ڈیجیٹل پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے تاہم اس سے قبل بالی ووڈ انڈسٹری میں کسی بھی فلم کاڈیجیٹل پوسٹر ریلیزنہیں کیا گیاتھا۔ اس ڈیجیٹل پو سٹر میں سلمان خان کو دکھایاگیا ہے جو اپنے دونوں ہاتھوں میں پستول تھامے ایک ایکشن ہیرو کی طرح پشت کیے کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کی اس فلم کو یکم جون 2012کو یہ فلم عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔