11 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1
بر ازیل : جیل میں مقابلہ حسن،چوری کے جرم میں قید خاتون نے جیت لیا
جنگ نیوز -
برازیلیا…این جی ٹی…برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں خواتین کی ایک جیل میں تیسرے سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جسے چوری کے جُرم میں جیل کاٹتی ایک حسینہ نے جیت لیا ۔Miss Brasilia Penitentiary 2011کے اس مقابلے میں منشیات فر وشی ، قتل اور چوری کے الزام میں قید تقریباً 100 خواتین نے حصہ لیا اور کیٹ واک کی ۔حتمی مرحلے تک پہنچنے والی12خواتین پر سبقت لے جاتے ہوئے اسلحے کے زور پر چوری کرنے کے جرم میں قید Raira Passionنے یہ مقابلہ جیت کر ایک ہزار ڈالر کا انعام اور مس جیل کا خطاب حا صل کیا ۔ اس مقابلے کا انعقا د برازیل کی وزا رتِ سما جی بہبو د و انسانی حقو ق کی جا نب سے کیا گیا تھا جس میں قیدی خواتین کو ان کی خوبصو رتی ،معلومات عامہ اور جیل میں ساتھیوں سے ان کے رویے کی بنیا دپر جانچا گیا ۔