تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1

میرپورخاص،مٹھڑاوٴکنال میں شگاف،3دیہات اور نوکوٹ شہر زیر آب

جنگ نیوز -


میرپور خاص…سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد کئی دیہات زیر آب آگئے، جبکہ مٹھڑاوٴ کینال میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے پانی نوکوٹ شہر میں داخل ہوگیا ہے۔ ضلع میرپور خاص میں جاری بارشوں کے باعث مٹھڑاوٴکینال میں بائیس میل موری کے مقام پر 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔ جس سے تین دیہات اور نوکوٹ شہر کی پانچ کالونیوں سمیت تین سو ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی۔انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو اسکولوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ جبکہ شگاف کوپر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ضلع ٹھٹھہ میں بارش سے نشیبی علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کررہے ہیں۔ مکلی اور ٹھٹھہ میں کچے مکانات کی چھتیں گرنے سے سات افراد زخمی ہوگئے۔ نوابشاہ اور گردنواح میں بھی تیز بارش ہوئی،حیدرآباد شہرمیں گزشتہ رات ہونے والی دھواں دھاربارش کے سبب کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے۔ شہرمیں بجلی کے طویل بریک ڈاوٴن کے باعث شہریوں نے سحری اندھیرے میں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.