تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1

چینی باشندے کی گاجر کا کاسٹیوم پہن کر گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش

جنگ نیوز -


بیجنگ…این جی ٹی…دنیا بھر میں منچلوں کی کوئی کمی نہیں جس کی تازہ ترین مثال چین میں دیکھنے کو ملی۔چین کے شہر Qingdaoسے تعلق رکھنے والے نوجوان Pang Kunنے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے انوکھا راستہ اختیار کیا۔ اس نوجوان نے اپنے48دوستوں سمیت اپنی گرل فرینڈ کے پسندیدہ رنگ کی مناسبت سے نارنجی گاجر وں کا کاسٹیوم زیب تن کیا اور ایک بازار میں بیچ سڑک کے ڈانس کرتے ہوئے اسے شادی کرنے کی پیشکش کی۔اس انوکھے پروپوزل کی تیاری پر اس چینی نوجوان نے15ہزار ڈالر سے زائد خرچا کیا جو ضائع نہ گیا کیونکہ لڑکی نے شادی کے لیے ہاں کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.