تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1

بر طا نیہ: ملکہ الزبتھ سے مشابہہ ماڈل نے سڑک پر بھیک مانگنی شروع کردی

جنگ نیوز -


برمنگھم…این جی ٹی…بر طا نو ی شہر برمنگھممیں ایک نوجوان آرٹسٹ نے بر طانوی ملکہ الزبتھ سے مشابہہ ایک ما ڈل تخلیق کر کے اسے اپنی کمائی کا ذریعہ بنانے کیلئے شہر کی ایک مصروف شاہراہ پر بیٹھا دیا ہے ۔Silicone اورPolystyreneسے تیار کردہ ملکہ الزبتھ سے مشابہہ یہ ماڈل نا صرف لو گوں کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے بلکہ راہ گیر اس ماڈل کے ساتھ رکھے بریف کیس میں پیسے بھی ڈال رہے ہیں۔حیرت انگیز طور پر نظر کا چشمہ ،سَر پر اسکارف ،کو ٹ اور چہرے پر مسکراہٹ بکھیرے ملکہ الزبتھ سے مشابہہ یہ ماڈل ایک گھنٹے میں 6 پونڈتک کی رقم بھی کمالیتا ہے ۔اس ماڈل کو اس مقام پر رکھنے کے بعد پو لیس نے بم کے شبہے میں اس کی تلاشی بھی کی جبکہ شہری اس کی اصلیت کو جاننے کیلئے اس چھو اور ہلا کر تفتیش بھی کر تے ہیں جوBirmingham کے شہریوں کیلئے مرکزِ توجہ بناہواہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.