11 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:13
ٹیکسوں، ڈیوٹیز کی ادائیگی اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع
جنگ نیوز -
کراچی…ایف بی آر نے ٹیکسوں اورڈیوٹیز کی ادائیگی اور سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کردی ۔ جنگ گروپ کیسینئر صحافی حنیف خالد نے بتایا کہ ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹیکس اور ڈیوٹیز کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 20 اگست 2011 تک توسیع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ سیلز ٹیکس اور وفاقی ایکسائیز ڈیوٹیز کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 اگست 2011 تک تو سیع کر دی ۔ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع ٹیکس پیریڈ 2011 کے لیئے کی گئی ہے اور تمام اندراج شدہ ٹیکس دہندہ پر اس کا اطلاق ہوگا۔