تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:13

خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا

جنگ نیوز -


جامشورو…پشاور اور لاڑکانہ سے دو ٹرینوں کو کراچی لے جانے والا اکلوتا انجن جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے ریلوے کراسنگ پر پٹری سے اتر گیا۔واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے مگر انڈس ہائی وے اور ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق لاڑکانہ سے کراچی آنے والی قلندر ایکسپریس کا انجن لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن پر اسٹارٹ کرتے ہی جواب دے گیاجس کے بعد قلندر ایکسپریس کو پشاور سے کراچی آنے والی خوشحال خان ایکسپریس میں لگا کر روانہ کیا گیا لیکن جب دونوں ٹرینیں جامشورو ریلوے اسٹیشن کے قریب انڈس ہائی وے پر گزرنے والی ریلوے کراسنگ پر پہنچیں تو انجن پٹری سے اتر گیا تاہم تمام بوگیاں محفوظ رہیں۔ انجن پٹری سے اترنے کے باعث ریلوے ٹریک اور انڈس ہائی وے بلاک ہوگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق انجن کو پٹری پر لانے کے لئے امدادی کام شروع کردیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.