12 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:49
پشاور میں جمعتہ المبارک کے پیش نظر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات
جنگ نیوز -
پشاور…جمعتہ المبارک کے پیش نظر پشاور میں سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور میں جمعرات کو ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیو ں کے بعد سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت تمام داخلی و خارجی راستوں پر قائم سو سے زیادہ چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ جبکہ شہر کے تمام مساجد کی سیکیورٹی کے لیئے پولیس اہلکار تعنیات کئے گئے ہیں۔