12 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:11
اسمارٹ بننے کیلئے ہربل ادویات عارضہ قلب اور فالج کا باعث بنتی ہیں
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…اسمارٹ بننے اور کھلاڑیوں کیلئے ہربل ادویات عارضہ قلب اور فالج کا باعث بنتی ہیں،آن لائن اشتہارات سے متاثر ہوکرایسی ادویات کی خریداری خطرناک ہے۔برطانوی اخبار’دی انڈی پنڈینٹ‘ کے مطابق سمارٹ بننے کے لیے جڑی بوٹیوں سے بنی ادویات کے اشتہارات سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ آن لائن اشتہارات دیکھ کرہربل سلمنگ کی خریداری خطرناک ہے۔ادویات اور صحت کی مصنوعات ریگولیٹری ایجنسی (MHRA) کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں آن لائن مصنوعات کے بارے میں کچھ تشویش ہے ان مصنوعات میں فوری اسمارٹ اور کھلاڑیوں کی ادویات بھی شامل ہیں ۔کچھ نسخے موٹاپے کے خاتمے کے لیے جاری کیے گئے ہیں ،یہ نسخے ہارٹ اٹیک اورفالج کا سبب بنتے ہیں۔ایسے نسخوں کو دل کے حملوں اور اسٹروک کا خطرے میں اضافے کی وجہ سے یورپ بھر میں ختم کردیا گیا ہے۔ سویڈن کی میڈیکل مصنوعات ایجنسی نے کچھ ادویات کے بارے وارننگ جاری کی ہے۔