12 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:11
افسردہ خواتین میں فالج کے حملے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں
جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک…افسردہ خواتین میں فالج کے حملے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں ۔امریکی اخبار’یو ایس ٹو ڈے‘ کے مطابق ایسی خواتین جو انٹی ڈیپریشن ادویات استعمال کرتی ہیں ان کے لیے نئی پریشانی کھڑی ہوجاتی ہیں،ان میں اسٹروک کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔امریکی جریدے ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہعام خواتین کی نسبت مایوس اور افسردہ خواتین میں فالج کے29فی صد زیادہ امکانات ہوتے ہیں اور مایوسی اور افسردگیکے خاتمے کے لیے جو خواتین ادویات استعمال کرتی ہیں ان میں فالج کے39فی صد زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق کے مطابق ڈیپریشن کا فالج اور عارضہ قلب کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔مایوس خواتین فالج کے حملے کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس ، دل کی بیماری ، سگریٹ نوشی اور جسمانی غیرفعالیت جیسے عوامل کا شکار ہو سکتی ہیں۔