15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:7
چین کی اسامہ آپریشن میں تباہ ہونیوالے ہیلی کاپٹر تک رسائی کی تردید
جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز… چین نے اسامہ کیخلاف آپریشن میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر تک رسائی کی تردید کردی ۔ چین کی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق چین نے اسامہ بن لادن کیخلاف ایبٹ آباد آپریشن میں تباہ ہونے والے امریکی ہیلی کاپٹر تک رسائی کی کوئی درخواست نہیں کی اور نہ ہی پاکستان نے ہیلی کاپٹر تک رسائی دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ اسامہ آپریشن میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا چین نے معائنہ کیا اور کچھ چیزیں اپنے ساتھ لے گئے ۔