تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:7

نیوزی لینڈ کے مختلف علاقوں میں35برسوں میں شدیدبرف باری

جنگ نیوز -


ویلنگٹں…نیوزی لینڈ میں موسم سرما کی برف باری نے مختلف شہروں کو سفید چادر میں ڈھک دیا ہے۔نیوزی لینڈ کے کئی علاقوں میں 35 برسوں کے دوران ہونے والی شدید برفباری نے معمولات زندگی منجمد کردئیے ہیں۔علاقے کی سڑکیں کئی کئی انچ برف سے ڈھک چکی ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔موٹر سائیکل سواروں کو سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ مصروف شاہراہوں اور سر بازار لوگ برف سے کھیلتے،خوب انجوائے کرتے اور ایک دوسرے پر برف اچھالتے نظر آرہے ہیں۔مختلف شہروں میں کئی مقامات پر میدان اور مکانات کی چھتیں برف کی موٹی تہہ سے ڈھکی ہوئی ہیں۔منچلوں نے کئی جگہوں پر برف سے مجسمے بھی بنالئے ہیں اور برف باری کا دل کھول کر لطف اٹھایاجارہا ہے۔برفباری کے باعث جہاں موسم سرد ہوگیا ہے وہیں پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے اور کئی ہوائی اڈے رن وے پر پھسلن کے باعث بند کردئیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.