15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:7
ہالی وڈ باکس آفس پر بندروں کا راج
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…ہالی وڈ باکس آفس پر اس بار بندروں کی خوب کمائی ہورہی ہے، نئی فلم’ رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس ‘ اس ہفتے بھی نمبر ون ہے۔ سائنس دانوں کی غلطی کا نتیجہ غصے میں بھرے بندروں کی شکل میں سامنے آیا ہے، جو نئی ہالی وڈ فلم ’ رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس ‘ میں خوب تباہی مچارہے ہیں۔فلم نے امریکی باکس آفس پر اب تک ساڑھے دس کروڑ ڈالر کے قریب کمائے ہیں ،جبکہ عالمی سطح پر بھی شائقین اس فلم کے سحرمیں جکڑے ہوئے ہیں۔