15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:18
کرینہ کپور،دپیکا اور کترینہ سے پریشان
جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز…کرینہ کپور آج کل کچھ بدقسمتی کے سائے میں ہیں مخالف اداکارائیں کہیں ان کی جان نہیں چھوڑ رہیں۔خاص طور پر دپیکا اور کیترینہ سے تو وہ بہت ہی پریشان ہیں۔کرینہ کپور کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ آج کل اس وجہ سے اپ سیٹ ہیں کہ ان کی مخالف اداکائیں دپیکا پدوکون اور کیترینہ کیف را ون اور باڈی گارڈ میں جگہ پانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ را ون میں دپیکا کو رول مل گیا تو دوسری جانب باڈی گارڈ میں کیترینہ ایک آئٹم نمبر لینے میں کامیاب ہو گئیں۔جب کرینہ نے یہ فلمیں سائن کی تھیں تو انہوں نے اس بات کی تسلی کر لی تھی کہ لیڈ رول وہی کریں گی۔