15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:16
فوجی امداد مشروط کرنے کی امریکی تیاری،امریکی اخبار
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ اوباما انتظامیہ نے پاکستان کی فوجی امداد کو مشروط کرنا شروع کردیا، اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد اب امداد دہشتگردی کے خلاف کارروائی اور باہمی تعاون کے بنیاد پر دی جائیگی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق وائٹ ہاوس نے پاکستان کو سیکورٹی کے مد دی جانے والی اربوں ڈالر کی امداد کو مشرووط کرنا شروع کردیاہے۔ اب امداد القاعدہ اور عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی اور باہمی تعاون میں کشیدگی کو ختم کرنے کے اقدامات کی بنیاد پر دی جائیگی۔
اوباما انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد امریکا نے پاکستان کو فوجی امداد دینے کا ایک خفیہ نظام بنایا ہے۔ جس کے تحت جیسے شرائط پوری ہونگی پاکستان کو فوجی امداد کی رقم جاری کی جائیگی۔