تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:7

چودہ اگست کو قومی اعزازات مزاق سے کم نہیں ، چوہدری نثار

اے آر وائی - اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ چودہ اگست کے حوالے سے قومی اعزازات کا علان ایک مزاق سے کم نہیں ، ن لیگ اس معاملے کو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اٹھائے گی ۔



اپنے بیان میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ صدر زردای نے ہر شعبہ زندگی کو اپنی ذاتی اور خاندانی جاگیر سمجھ لیا ہے، قومی اعزازات کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے، ذاتی مداحوں ،پارٹی کار کنوں ،اسٹاف ممبران اور خوشامدیوں میں قومی اعزازات بانٹے گئے ہیں۔



ان کا کہنا تھا کہ ایسے لگتا ہے کہ یہ ایک جمہوری اور آئینی حکومت نہیں بلکہ سارے عمل سے رنجیت سنگھ کی یاد تازہ ہو گئی ہے ۔ چودھری نثار نے کہا کہ ایوان صدر پاکستان کا محافظ ہو نے کی بجائے ایک سیاسی پارٹی کا ذیلی آفس اور مخصوص ٹولے کے مفادات کا علمبردار بن کے رہ گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.