تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:18

ممبئی :’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے پانچویں سیزن کا آغاز

جنگ نیوز -


ممبئی…جنگ نیوز…بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن آج سے کون بنے گا کروڑ پتی کے پانچویں سیزن کا آغاز کریں گے۔ ممبئی میں ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوے سینئر اداکار نے تسلیم کیا کہ انکے شو کا فار میٹ ایسا ہے کہ وہ اسکی پہلی قسط ریکارڈ کراتے ہوے نروس ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شو کی میزبانی کرتے ہو ئے انہیں دیکھنے والوں کی را ئے کا احترام کرنا پڑتا ہے جو ایک چیلنجنگ کام ہے، انھوں نے کہا کہ آج سے شروع ہونے والے پروگرام کی ٹیگ لائن کہ "کو ئی بھی انسان چھوٹا نہیں ہوتا"، ان کے شو کو دنیا بھر میں مقبول بنائے گی۔ ا س سے قبل اس سپر ہٹ پروگرام کی میزبانی شاہ رخ جیسیٹاپ کے اداکار بھی کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.