تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:18

لاہور:کتے کو کھانا نہ دینے پر خاتون نے 12سالہ ملازم قتل کر دیا

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک خاتون نے کتے کو کھانا نہ دینے پر چودہ سالہ گھریلو ملازم کو قتل کر دیا۔ قاتل اور اس کے اہل خانہ گھر کو تالا لگا کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق چنیوٹ کا چودہ سالہ تقی عثمان ویلنشیا ٹاوٴن کے ایک گھر میں ملازم تھا۔ اس کی مالکہ سعدیہ آصف نے پالتو کتے کو کھانا ڈالنے کا کہا اور خود گھر سے کہیں باہر چلی گئی۔واپسی پر خاتون کو کتا بھوکا محسوس ہوا تو اس نے تقی عثمان کو کمرے میں بند کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے معصوم بچہ ہلاک ہو گیا۔ ہمسایوں کی اطلاع پر پولیس نے لاش برآمد کر کے اس کے باپ عطا محمد کو بلا لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم خاتون گھر بند کر کے فرار ہو گئی۔ علاقے میں تعینات گارڈ کے مطابق یہ گھرانہ پہلے بھی ایک ملازمہ پر تشدد کے کیس میں ملوث ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.