15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:18
عراق، دھماکوں اور پر تشدد کارروائیوں میں 47افرادہلاک،160زخمی
جنگ نیوز -
بغداد…عراق میں مختلف بم دھماکوں اور پر تشدد کارروائیوں میں47 افراد ہلاک اور 160 سے زائد زخمی ہوگئے۔عراقی حکام کے مطابق کوت شہر میں کار بم دھماکے اور سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 37 افراد ہلاک ہوگئے۔دونوں واقعات میں 68 افراد زخمی بھی ہوئے۔عراق حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے مصروف علاقوں میں ہوئے جس کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا ہے۔زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔بعقوبہ شہر میں عراقی فوج کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔بعقوبہ شہر میں ہونے والے 3 بم دھماکوں میں 31 افراد زخمی بھی ہوئے۔تکریت شہر میں جیل سے قیدیوں کو رہا کروانے کے لیے دو خود کش حملہ آوروں نے حملہ کیا۔اس واقعے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور7 زخمی ہوئے۔ادھر نجف شہر میں 2 کار بم دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔کرکوک شہر میں ہونے والے دھماکوں میں 1 شہری ہلاک اور14 زخمی ہوگئے۔بغداد کے مغرب میں منصور کے علاقے میں کار بم دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔