تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:18

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

جنگ نیوز -


کراچی…خام تیل کی ادائیگیوں کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 86 روپے 79 پسیے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر دباو کا شکار دیکھا گیا اور ٹریڈنگ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر 35 پیسے اضافے کے ساتھ 86 روپے 79 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کے خام تیل کی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کمزور ہوتے دیکھا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.