15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:18
چین ، کوئلے کی کان میں گیس دھماکا ، 10 کان کن ہلاک
جنگ نیوز -
بیجنگ…جنگ نیوز… چین میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے باعث دس کان کن ہلاک ہوگئے ۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئلہ کان میں دھماکا صوبہ گویز ہو میں ہوا ۔دھماکے کے وقت کان میں گیارہ کان کن کام میں مصروف تھے ان میں سے دس کان کن موقع پر ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔