تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:18

امریکا کا تائیوان کو 66 ایف سولہ طیارے فروخت کرنے سے انکار

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکا نے تائیوان کو 66 ایف سولہ طیارے فروخت کرنے سے انکار کردیا۔ امریکی جریدے ڈیفنس نیوز کے مطابق تائیوان نے امریکا سے 66 ایف سولہ سی ڈیز طیارے فراہم کرنے کی درخواست 2007ء میں کی تھی، یہ طیارے ایف سولہ اے بیز کا بہتر ورژن تھے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ایک وفد نے حالیہ دورہ کے دوران تائیوانی حکام کو بتایا کہ ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے بارے ان کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تائیوانی وزارت دفاع کے حکام نے اس امریکی فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ امریکی حکام نے تائیوانی حکام کو یہ پیشکش کی ہے کہ وہ تائیوانی فضائیہ کے پاس موجود ایف سولہ اے بیز کو ہی اپ گریڈ کردیا جائے گا۔ تائیوان کے نائب وزیر دفاع اینڈریو ہانگ نے امریکی جریدے کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی امریکا سے مطلوبہ طیارے خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ تائی پے میں امریکی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے ابھی تائیوان کو طیاروں کی فروخت میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.