15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:29
وزیراعظم گیلانی کا بھارتی یوم آزادی پر منموہن سنگھ کو مبارک باد کا پیغام
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز… وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھارت کے یوم آزادی پراپنے بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ کو مبارک باد کا پیغام ارسال کیا ہے۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھارتی وزیر اعظم کے نام پیغام میں کہا کہ وہ اپنی اورپاکستانی قوم کی طرف سے انہیں اور بھارت کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس موقع پر ہم اپنی اس خواہش کو دہرانا چاہتے ہیں کہ وہ امن ،ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے ہم آہنگی پر مبنی تعاون اور دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔