15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:29
مصر،سابق صدر حسنی مبارک کیخلاف قتل اورکرپشن کیسز کی سماعت
جنگ نیوز -
قاہرہ…مصر کے سابق صدر حسنی مبارک پر مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔حسنی مبار ک کو اسٹیچر پر عدالت میں لایا گیا۔مقدمہ کی سماعت کے موقع پر حسنی مبارک پر مظاہرین کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا حکم دینے کے الزام پر جرح ہورہی ہے۔حسنی مبارک کو ہیلے کاپٹر کے ذریعے عدالت کے نزدیک لایا گیا جہاں سے وہ ایمبولنس کے اندر عدالت تک آئے۔