تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:40

چین کے پہلے طیارہ بردار جنگی بحری جہاز کاکامیاب آزمائشی سفر

جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز… چین کا پہلا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز اپنا پہلا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کرکے ڈالیان بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ 900 فٹ لمبے اس بحری جہازنے 5روزہ آزمائشی سفر کے دوران اپنی کئی صلاحیتوں کے تجربات کئے۔ ڈالیان بندرگاہ کے کارکنوں نے اس موقع پر آتش بازی کے زبردست مظاہرے سے جہاز کا استقبال کیا۔ چینی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق بحری جہاز کی صلاحیتوں کے مزید تجربات کئے جائیں گے۔ پہلے طیارہ بردار جنگی بحری جہاز نے سمندر میں اپنا آزمائشی سفر ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب چین کے جنوبی سمندر میں بحری حدود پر تنازعات کی وجہ سے آسیان کے رکن بعض ممالک کے ساتھ کشیدگی ہے۔ چین نے اپنی روس سے حاصل کردہ بحری جہاز ورہاگ کو اپ گریڈ کرکے اپنی بحری قوت میں زبردست اضافہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.