15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:40
ملکی آبی ذخائر سے پانی کا اخراج دو لاکھ 32ہزار103 کیوسک ہوگیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد… ملک میں آبی ذخائر سے پانی کا اخراج دو لاکھ 32ہزار103 کیوسک ہوگیا ہے جبکہ گذشتہ روز پانی کی آمد 3 لاکھ 11ہزار513 کیوسک رہی۔ پیر کو انڈس ریورسسٹم اتھارٹی (ارسا) کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعدادوشمارکے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1527.82 فٹ ہوگئی ہے جو کہ ڈیڈ لیول سے 149.82 فٹ بلند ہے ۔ ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 93ہزار900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20ہزار کیوسک رہا۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1200.60 فٹ ہوگئی ہے جوکہ ڈیڈلیول سے 160.60 فٹ بلند ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 18ہزار510 کیوسک اور اخراج 15ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔