تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:40

انگلش ٹیم طویل عرصہ ٹیسٹ کرکٹ میں حکمرانی کرسکتی ہے، اینڈی فلاور

جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز… انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنا کھلاڑیوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم طویل عرصے تک اپنی پوزیشن کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بھارت کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں جو کھیل پیش کیا وہ قابل ستائش ہے اور امید ہے کہ وہ آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کر لیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر لانا ان کا ہدف تھا اور اسے پورا کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اسی پر اتفاق نہیں کرنا ہو گا بلکہ رواں سال پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز انتہائی اہم ہوں گی اور ان میں فتح ٹیم کے لئے بہت ضروری ہے۔ فلاور نے اینڈریو سٹراس کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو جس طرح سے متحد ہو کر کھلایا وہ قابل ستائش ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.