15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:40
یونان: ٹیکسوں کی چوری کی شرح میں 4گنا اضافہ
جنگ نیوز -
ایتھنز…جنگ نیوز…یونان میں ٹیکسوں کی چوری کی شرح میں گذشتہ سال کی نسبت 4گنا اضافہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق یونان کے مالیاتی جرائم کے سکواڈ نے 2010ء سے ایتھنز میں دھوکہ دہی اور چوری کی 18500رپورٹس درج کی جو کہ سال 2009ء کے مقابلے میں 4500زیادہ ہیں۔ا سکواڈ کے چیئرمین کے مطابق زیادہ تر دکاندار، ڈاکٹرز اور وکلاء اپنی آمدنی کی رسیدیں ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو نہیں دکھاتے نہ ہی اندراج کرواتے ہیں۔
امریکا کے کساد بازاری کے ایک اور دورمیں داخلے کے خطرات بڑھ گئے