تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:40

امریکا کے کساد بازاری کے ایک اور دورمیں داخلے کے خطرات بڑھ گئے

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکا کے کساد بازاری کے ایک اور دورمیں داخل ہونے کے خطرات نمایاں ہوکر80 فیصد تک بڑھ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے 39بڑے ماہرین اقتصادیات نے ایک سروے میں کہا ہے کہ امریکا کے کساد بازاری میں گرنے کے خطرات 3 ماہ قبل سے بڑھ کردوگنا ہوگئے ہیں۔ ماہرین اقتصادیات کے مطابق اگر امریکا کسی طرح کساد بازاری کے دورمیں داخلے سے بچ بھی جاتا ہے تو اس کی معاشی ترقی کی رفتار آئندہ سال 2.5 فیصد تک کم رہے گی یعنی سالانہ ترقی کی رفتار3.1 فیصد سے بھی کم ہوجائے گی تاہم بے روزگاری کی شرح میں کمی کیلئے سالانہ ترقی کی رفتار3فیصد سے زیادہ رہنی ضروری ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ امریکا میں بے روزگاری کی شرح آئندہ 12 ماہ میں 8.8 فیصد تک جائے گی یعنی اپریل 2012ء میں بے روزگاری کی شرح 8.2 فیصد تک بڑھ جانے کا خطرہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.