15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:40
کم کلسٹر سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
جنگ نیوز -
ٹورنٹو…جنگ نیوز… بلجیم کی ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر دو کم کلسٹر فٹنس مسائل کے باعث سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یوایس اوپن میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔ تفصیلات کے مطابق کم کلسٹر ٹورنٹو میں منعقدہ راجرز کپ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے دوران انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہو گئی تھیں۔ کم کلسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث سنسناٹی اوپن میں شرکت نہ کر سکنا ان کے لئے بہت تکلیف دہ ہے تاہم وہ مجبور ہیں اور مکمل فٹ ہونے کے بعد دوبارہ ٹینس کورٹ میں قدم رکھیں گی۔ کم کلسٹر ٹخنے کی انجری کی وجہ سے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ بھی نہیں کھیل سکیں تھیں۔