تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:51

ہوگوشاویزعلاج کے بعدوطن واپس پہنچ گئے

جنگ نیوز -
کراکس …جنگ نیوز…وینزویلا کے صدرہوگو شاویزکیوبا میں علاج کرانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ سرکاری ٹیلی وژن پر ٹیلیفونک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں وینزویلا کے صدرکیموتھراپی کرانے کے لیے 2بارکیوبا گئے تھے۔ وینزویلا کے57 سالہ صدر کا کہنا تھا کہ جون میں ٹیومر کے علاج کے بعد ان کو کافی افاقہ ہوا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے برس صدارتی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر اس عہدے کے امیدوار ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.