تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:3

یو ایس ایڈ نے غزہ کی پٹی میں دوبارہ امدادی کارروائیاں شروع کردیں

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس…جنگ نیوز…امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ نے غزہ کی پٹی میں دوبارہ امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق فلسطینی حکمران پارٹی نے یو ایس ایڈ کو غزہ میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں کے ریکارڈ تک رسائی دے دی ہے جس کے بعد یو ایس ایڈ غزہ کی پٹی کے عوام کیلئے امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کر رہی ہے۔ یو ایس ایڈ نے سماجی تنظیموں کے ریکارڈ اور امداد کے حسابات تک رسائی نہ ملنے کی وجہ سے امدادی پروگرام بند کردیا تھا۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.