15 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:3
چارسدہ :سابق صوبائی وزیر کے گھر کے قریب دھماکا، سات افراد زخمی
جنگ نیوز -
چارسدہ … چارسدہ میں سابق صوبائی وزیر کے گھر کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔ چارسدہ میں نوشہرہ روڈ پر واقع سابق صوبائی وزیر حاجی محمد ہاشم خان کے گھر کے قریب نصب بارودی مواد کا زور دار دھماکا ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں سڑک سے گزرنے والی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا اور اس میں سوار سات افراد زخمی ہوگئے۔جبکہ دھماکے سے قریبی گاڑیوں کے شوروم کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔دھماکا سنتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کیاگیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے باہر بتائی جاتی ہے۔