15 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:3
لاہور:ڈکیتیوں میں ملوث4ڈاکو گرفتار، تعلق افغانستان سے ہے
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن پولیس نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 4رکنی ڈاکووٴں کے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق افغانستان کے رہایشی غوث الدین،خیال محمد،محمد حسن اور عبدالغنی کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا۔جنھوں نے دوران تفتیش ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے ساڑھے 5 لاکھ سے زائد مالیت کا لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا گیاجبکہ ان سے تفتیش جاری ہے۔ملزمان کو کل مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔