تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:25

لاہور:متاثرین عطاء آباد جھیل کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

جنگ نیوز -
لاہور …گلگت بلتستان میں پولیس کے ہاتھوں ہلاکتوں کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے عطاء آباد جھیل کے متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف نعرے لکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عطاء آباد جھیل کے متاثرین کے نقصان کا ازالہ نہیں کیا گیا بلکہ پنے حق کے لیے آواز اٹھانے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.