15 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:36
سیالکوٹ:سال گزر گیا ،دو مقتول بھائیوں کے ورثاء کو انصاف نہیں ملا
جنگ نیوز -
سیالکوٹ…سانحہ سیالکوٹ کو گزرے پورے ایک سال ہوگئے مگر آج بھی دونوں مقتول بھائیوں کے ورثاء انصاف کے منتظرہیں۔ 15اگست2010کو سیالکوٹ میں ڈاکو قرار دے کر اہل علاقہ کی بربریت کا شکار ہونے والے دو نوجوان بھائیوں کے ورثاء انصاف کے منتظر ہیں۔ سابق ڈی پی او اور دس پولیس اہلکاروں سمیت 28ملزمان کے حلاف مقدمہ تو درج کیا گیا جن میں سے 4افراد کو اب تک ضمانت پررہا بھی کیا جاچکا ہے۔ قتل ہونے والے دو بھائیوں مغیث اور منیب کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ اس کیس کا فیصلہ مہینوں میں نہیں بلکہ دنوں میں کیا جائے گا مگر ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔ بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ اگر انصاف نہ ہوا تواس طرح کے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگا۔