15 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:36
اپنے کیے پر شہداء اور الطاف حسین سے معافی مانگتے ہیں،ندیم الاسلام
جنگ نیوز -
کراچی …مہاجرقومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری ندیم الاسلام نے اعلان کیا ہے کہ ان سمیت 450کارکنوں نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔کراچی پریس کلب میں دیگر کارکنان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم الاسلام نے کہا کہ وہ مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گروپ کو ختم کرنیکااعلان کرتے ہیں، اوران سمیت کراچی اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مہاجر قومی موومنٹ کے 450 کارکنان نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفاق احمد نے20سال سے مہاجر قوم کو حقوق کے نام پرحالت جنگ میں رکھاہواتھا، اور ہم بھٹک گئے تھے ،اہم اپنے کئے پر نادم ہیں، قائد تحریک الطاف حسین اور شہداء کے لواحقین سے معافی مانگتے ہیں۔