تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:36

عید الفطرکی تعطیلات میں اے ٹی ایمز فعال رکھنے کی ہدایت

جنگ نیوز -


کراچی…اسٹیٹ بینک نے بیشتر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینزخراب ہونے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام بینکس رمضان المبارک اور عید الفطر کی تعطیلات میں صارفین کو اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے رقوم کی فراہمی بہتر بنائیں۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک نے بعض بینکوں کی اے ٹی ایم مشینز خراب ہونے کی اطلاعات کا سخت نوٹس لیا ہے۔ تمام بینکوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک اور عید الفطر کی تعطیلات میں اے ٹی ایم مشینوں کو ہر ممکن طور پر فعال بنائیں بصورت دیگر ایسا نہ کرنے والے بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں جو رمضان المبارک اور عید الفطر کی تعطیلات میں اچانک بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کا دورہ کرینگی اور جو مشین خراب پائی گئی ان بینکوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.