15 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:36
ایف بی آر کے ملازمین کاالاؤنس منجمد کرنے کیخلاف ہڑتال کا اعلان
جنگ نیوز -
لاہور…فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین نے بنیادی تنخواہ کے سو فیصد الاوئنس منجمد کئے جانے کے خلاف منگل سے مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایف بی آر کے فیڈرل ریونیو الائنس یونین کے مرکزی صدر میاں عبدالقیوم نے لاہور میں جیونیوزکو بتایاکہ بنیادی تنخواہ کا 100فیصد الاوٴنس 2005 سے محکمانہ امتحان پاس کرنے والے ملازمین کو ملتا تھا جونئے مالی سال میں بند کردیا گیاہے۔ ملک بھر میں ایف بی آر کے بائیس ہزار سے زائدملازمین ہیں اپنے مطالبات کے حق میں منگل سے ہڑتال کرینگے اور اس دوران احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔