15 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:36
کراچی : ایک ہفتے میں مزید6افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں محکمہ صحت سندھ نے مختلف اسپتالوں میں ایک ہفتے کے دوران مزید 6 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے ڈینگی سرویلئنس سیل کے سربراہ ڈاکٹرسریش کمار نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان چھ مریضوں میں سے دو صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ چار مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران اب تک چودہ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران سندھ میں ایک سو بیالیس مشتبہ مریض سامنے آئے تھے جن میں سے ایک سواڑتیس مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔