15 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:54
چین کے تاجروں کے وفد کی صدر زرداری سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک چین دیرینہ دوستی اب باہمی اقتصادی فوائد میں تبدیل ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات چین کے معروف تاجر Sou Lang Duo Ji کی سربراہی میں تجارتی وفد سے بات چیت کے دوران کی۔صدر زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے چینی کمپنی کی طرف سے ذوالفقار آباد میں نئے صنعتی زون کے قیام میں دلچسپی ظاہر کرنے کو سراہا اور کہا کہ اس سے دیگر چینی اور غیر ملکی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے اعتماد بڑھے گا۔