تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:54

این آئی سی ایل کیس:اٹارنی جنرل ، ڈی جی FIA ، سیکرٹری داخلہ طلب

جنگ نیوز -


اسلام آباد…سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں کل اٹارنی جنرل ، ڈی جی ایف آئی اے ، سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار ممد چودھری کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس غلام ربانی پر مشتمل بینچ کرے گا۔ میگا اسکینڈل کے تفتیشی افسرظفر قریشی نے عدالتی احکامات پر بحالی اور تفتیش کا چارج لینے کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ کو بھجوائی تھی۔ جس کی روشنی میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے مقدمے کو کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ سپریم کورٹ نے میگا اسکینڈل کی تفتیش میں سیاسی مداخلت اور عدلیہ کے خلاف اشتہاری مہم کی تحقیقات کے لیے جسٹس غلام ربانی کو انکوائری کرنے کا بھی حکم دے رکھا ہے اور انہیں جلد ا ز جلد رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.